بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں

پیر 22 اپریل 2024 22:33

بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں فیسکو انتظامیہ ایک سازش کے تحت عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور کررہی ہے، فیسکو کی جانب سے اضافی یونٹس ڈال کر بڑی تعداد میںشہریوں کو " پروٹیکٹڈ " صارفین کی سہولت سے محروم کردیا گیا۔ اپریل کے بجلی کے بلوں پر ریڈنگ کی تصاویر کے برعکس صارفین کو واضح فرق کے ساتھ اضافی یونٹس بھجوائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

زائد یونٹس کے اندراج نے شہریوں کو پریشانی سے دو چار کردیا ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ 200 یونٹ سے زائد استعمال ہونے کے بعد اگلے چھ ماہ کیلئے پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست سے نکال دیا جاتا ہے اور پھر زائد نرخ اداکرنا پڑتے ہیں ، رواں ماہ بھی بڑی تعداد میں صارفین کی اصل سے زائد ریڈنگ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں جس کی وجہ سے شہری پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست سے نکل گئے ہیں اس حوالہ سے فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بعض صارفین کی ریڈنگ چھٹیوں کی وجہ سے زائد دنوں پر چلی گئی تاہم سافٹ ویئر میں 30دنوں کے اندراج کے مطابق ہی یونٹ بل میں ظاہر ہوئے ہیں ،200سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کا کہناہے کہ فیسکو انتظامیہ ایک سازش کے تحت عوام کو حکومت کے خلاف احتجاج پر مجبور کررہی ہے وزیراعظم میاں شہبازشریف نوٹس لیں۔