نامعلوم مسلح افراد نے راجوری میں ایک شخص کو گولی مارکر قتل کر دیا

منگل 23 اپریل 2024 14:09

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری ملازم کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں نے ضلع کے علاقے کنڈر میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سکیم (آئی سی ڈی ایس)میں جونیئر اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے والے ایک سرکاری ملازم محمد رزاق کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا۔مسلح افرادزبردستی گھر میں داخل ہوئے اور محمد رزاق پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ محمد رزاق ٹیریٹوریل آرمی سے منسلک ایک بھارتی فوجی کا بھائی تھا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔