بانڈی پورہ میں دو کشمیری نوجوان کالے قانون کے تحت گرفتار

منگل 23 اپریل 2024 14:13

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں دو بے گناہ کشمیریوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں کو جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند کیاگیا ہے ۔بی جے پی کی مسلط کردہ قابض انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں نام نہاد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتارکیاگیا ہے۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت نائد کھائی سنبل سے تعلق رکھنے والے غلام دین وار اورنیبرا پورہ بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے فردوس احمد خان کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :