ئی استحصال سے نجات اور بنیادی عوامی حقوق کے تحفظ کی جاریہ تحریک کا فیصلہ کن دن ہیِ،زاہد امین

منگل 23 اپریل 2024 14:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سابق چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن زاہد امین نے کہا ہے کہ 11 مئی استحصال سے نجات اور بنیادی عوامی حقوق کے تحفظ کی جاریہ تحریک کا فیصلہ کن دن ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ باشندگان مظفرآباد 11 مئی جموں وکشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاجی پروگرام کی بھرپور اور مکمل تائید وحمایت کریں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے ماہانہ بجلی بل کو بطور احتجاج نذر آتش کیے جانے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باشندگان مظفرآباد آزادکشمیر بھر سے آنے والے احتجاجی قافلوں کی ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے میزبانی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حتمی اقدام کے لیے نیک نیتی سے جاندار لائحہ عمل اختیار کیا جانا چاہیے۔تاریخ جدوجہد اور قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ جاریہ تحریک کو فیصلہ کن مرحلے پر عوام کے درمیان نظریاتی ،شخصی ،جماعتی اور گروہی تفریق کی مکمل حوصلہ شکنی کی جائے۔انہوں نے عوام سے مکمل اتحاد واتفاق کی اپیل کی ہے۔اس سے قبل بھی عوامی راہنما نے ایکشن کمیٹی کی حمایت میں اپنے ماہانہ بجلی بلات کو ہر ماہ نذر آتش کیا ہے۔