�فسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری

احمد عزیز تارڈ سیکرٹری اطلاعات تعینات ،3 ماہ کیلئے ڈی جی پی آر کے عہدہ کا اضافی چارج بھی تفویض ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) اکرام الحق کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

منگل 23 اپریل 2024 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پنجاب حکومت نے 6افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب دانیال عزیز گیلانی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ احمد عزیز تارڈ کو تبدیل کر کے سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب تعینات کیا گیا ہے ،ان کے پاس 3 ماہ کے لئے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنزکے عہدہ کا بھی اضافی چارج ہو گیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب روبینہ افضل کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انہیں محکمہ ڈی جی پی آر رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سائرہ عمر کو ایس اینڈ ڈجی اے رپورٹ کرنے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) اکرام الحق کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریو نیو )اعتزاز اسلم مارتھ کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ۔