پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں ”را‘ ‘کے مذموم مقاصد بے نقاب کردئیے
غیر مقامی دہشت گرد”را“ کی سرپرستی میں سرگرم،ممکنہ طور پر پاکستان اور کشمیریوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے. انٹیلی جنس رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 28 اگست 2025
15:03
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی دہشت گرد بدنام زمانہ” را“ کی پشت پناہی میں سر گرم ہیں، غیر مقامی دہشت گرد قابض افواج کے اڈوں اور مورچوں کے پاس آزادانہ گھومتے پھرتے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ غیر مقامی دہشت گردوں کو قابض افواج کے ٹریننگ ایریاز کے قریب دیکھا گیا ہے، لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگلات میں بھی خفیہ تربیتی مراکز میں غیر مقامی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے.
انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق غیر مقامی دہشت گرد آپس میں پشتو اور دری زبانوں میں بات کرتے ہیں، قوی امکان ہے کہ یہ غیر ملکی کرائے کے قاتل ہیں، غیر ملکی دہشت گرد یا تو کشمیری مجاہدین کے خلاف استعمال ہونگے یا پاکستان مخالف فالس فلیگ کیے جائیں گے . پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں را کی پاکستان اور کشمیر دشمن حرکات و سکنات پر مبنی خصوصی انٹیلی جنس رپورٹ عالمی برادری کے ساتھ شیئر کر دی، عالمی برادری سے مشکوک کیمپس اور مشکوک غیر ملکیوں پر سوال اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا پاکستان نے عالمی برادری اور دوست ممالک کو مراسلہ بھیجا ہے کہ عالمی برادری را کے مذموم مقاصد پر نظر رکھے، پاکستان کی انٹیلی جینس ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر میں قائم خفیہ تربیتی کیمپوں پر خاص نظر رکھنا شروع کر دی. انٹیلی جنس ذرائع نے واضح کیا کہ مراسلے کا مقصد دنیا کو بھارت کی نئی سازش سے باخبر رکھنا ہے، بھارت کی جانب سے یہ کھیل کشمیری عوام کے حقوق دبانے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کے لیے کھیلا جا رہا ہے.مزید اہم خبریں
-
عمرہ ویزوں کی آڑ میں جسم فروشی کا نیٹ ورک بے نقاب
-
اسپین کو رواں سال 10 کروڑ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی توقع
-
امریکہ سے مفرور پاکستانی شہری قطر سے گرفتار، میگا فراڈ کا الزام
-
ڈیرہ غازی خان میں باپ نے 11 سالہ بیٹی شادی کیلئے بوڑھے شخص کو 15 لاکھ میں بیچ دی
-
اسلام آباد میں سکیورٹی سپروائزر کی لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات اور چھیڑ چھاڑ
-
دہلی سے لاہور تک: سڑکوں اور شہروں کے بدلتے نام اور نظریاتی پوزیشننگ
-
علیمہ خان نے پارٹی کارکنوں اور قیادت کو آر یا پار اسٹریٹ موومنٹ کیلئے فائنل کال دے دی
-
ایران نے آبنائے ہرمز بند کر دی، امریکہ کے تازہ فضائی حملے
-
ملک بھر سے 1400 سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز امریکی ریزیڈنسی پروگرامز کیلئے منتخب
-
ہر وزارت میں مبینہ کرپشن یا بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
پاکستان میں ماحولیاتی ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے؟
-
اردوپوائنٹ کی خبرپر مشیرسیاحت خیبرپختون خوا عدیل اقبال ملک کا گلیات میں بڑا ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.