
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اجلاس ، پاک بھارت قیادت کا ایک ہی دن خطاب متوقع
پاکستان کو یہ اسٹریٹجک برتری حاصل ہو سکتی ہے وہ بھارت کے بعد خطاب کرے، جس سے اسلام آباد کو دہلی کے موقف کا براہ راست جواب دینے کا موقع ملے گا.رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 28 اگست 2025
15:13

(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلی سطح کے پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، جس میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شامل ہوں گے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس باضابطہ طور پر 9 ستمبر کو شروع ہوگا، جب کہ اعلی سطح کی عام بحث 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی سب سے پہلے برازیل خطاب کرے گا، جس کے بعد امریکا کی باری ہوگی، جہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری مدتِ صدارت میں پہلی بار جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے. رپورٹ کے مطابق بھارت کے وزیراعظم صبح کے وقت خطاب کریں گے، جب کہ پاکستان کے وزیراعظم، اسرائیل، چین اور بنگلہ دیش کے سربراہان بعد میں اس روز خطاب کریں گے، نئی دہلی کے حکام نے اشارہ دیا ہے کہ ان کے وزیراعظم بھی عام بحث میں حصہ لیں گے . مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے پے در پے خطابات دونوں ممالک کے نقطہ نظر میں وسیع خلیج کو اجاگر کریں گے، بھارت کی جانب سے خودمختاری اور سلامتی پر زور دیے جانے کی توقع ہے، جب کہ پاکستان براہِ راست جواب دیتے ہوئے کشمیر اور علاقائی امن کو بنیادی مسئلہ قرار دے گا. ایک سینئر پاکستانی سفارت کار نے کہا دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ جنوبی ایشیا کس تیزی سے تنازع کی طرف بڑھ سکتا ہے، کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر اقوام متحدہ کا اپنا وعدہ، یعنی امن، ترقی اور انسانی حقوق، ہمارے خطے میں پورا نہیں ہو سکتا 80ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس گزشتہ کئی برسوں کے مصروف ترین سفارتی سیزنز میں سے ایک ہوگا جو اسرائیل کی غزہ میں جنگ، یوکرین تنازع، اور مئی میں ہونے والی بھارت-پاکستان جنگ کے اثرات کے پس منظر میں منعقد ہو رہا ہے عارضی شیڈول کے مطابق 24 ستمبر کو ماحولیاتی تبدیلی پر ایک خصوصی اجلاس ہوگا، جب کہ 26 ستمبر کو ایٹمی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے عالمی دن کی یادگاری اور فروغ کے لیے ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا جائے گا.
مزید اہم خبریں
-
Herbiotics Magnesium Glycinate: سب سے زیادہ جذب ہونے والا میگنیشیم
-
سپریم کورٹ نے بیٹی سے مبینہ ریپ کے ملزم کو شواہد میں تضاد پر بری کردیا
-
بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، سرفراز بگٹی
-
جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور
-
رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے
-
غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کی اجازت نہیں دیگی، وزیراطلاعات
-
لاہور کے رہائشی علاقے میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہو گیا
-
اگر ڈیم ہوتے بھی تو ہمیں سیلاب کی آفت سے نہیں بچا سکتے تھے، شرجیل میمن
-
سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے الزام میں 12 سال سے جیل میں قید والد بری
-
تخفیف غربت ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس میں 96 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیاں محدود کردی گئیں
-
سیلابی صورتحال میں مون سون بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.