
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے معاوضے میں اضافہ، نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے.علی امین گنڈاپور
350 جاں بحق افراد کے لواحقین کو 654 ملین روپے ادا کردئیے گئے،سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.وزیراعلی کے پی کا ویڈیو بیان
میاں محمد ندیم
جمعرات 28 اگست 2025
14:55

(جاری ہے)
اپنے ایک ویڈیو بیان میں علی امین گنڈپور نے کہا کہ 15اگست سے شروع ہونے والے کلاوڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں. بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں. وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5566 افراد کو بچایا گیا جبکہ 430 لاشیں برآمد ہوئیں متاثرہ علاقوں میں 2061 اہلکار اور 176 گاڑیاں و کشتیاں بھیجی گئیں اب تک 136 رابطہ سڑکیں اور 65 پل بحال کیے جا چکے ہیں ریسکیو آپریشن کے بعد ریلیف سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا جن میں متاثرین کو ایک لاکھ 19 ہزار افراد تک پکا پکایا کھانا فراہم کیا گیا، 125 ٹرکوں پر امدادی سامان بھیجا گیا اور 70 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے. وزیراعلی کے مطابق صوبائی حکومت نے معاوضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ اموات کے معاوضے کو 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے فی کس، زخمیوں کے معاوضے کو اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے مکمل تباہ شدہ گھروں کا معاوضہ 10 لاکھ اور جزوی متاثرہ گھروں کا 3 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے پہلی بار تباہ شدہ دکانوں کے مالکان کیلئے 5 لاکھ روپے اور جزوی متاثرہ دکانوں کی صفائی کے لیے ایک لاکھ روپے طے کیا گیا ہے فصلوں، باغات اور مال مویشیوں کے نقصانات کا بھی معاوضہ دیا جائے گا. وزیراعلی نے بتایا کہ اب تک 350 جاں بحق افراد کے لواحقین کو 654 ملین روپے ادا کئے گئے ہیں جبکہ کمسن بچوں کے لواحقین کےلئے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں اکاﺅنٹس کھلوائے جا رہے ہیں تاکہ ان کے حصے کی رقم بھی منتقل کی جا سکے 18 زخمیوں کو ایک کروڑ 95 لاکھ روپے، 4432 افراد کو فوڈ اسٹیمپ کی مد میں 6 کروڑ 65 لاکھ روپے، گھروں کی مد میں 7 کروڑ 90 لاکھ روپے اور دکانوں کے معاوضے میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ادا کیے جا چکے ہیں مزید ایک ارب روپے دکانوں اور 1.3 ارب روپے گھروں کے لئے جاری کیے جائیں گے معاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے اور اتوار تک تمام ادائیگیاں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے متاثرہ اضلاع میں بحالی کے کاموں کی نگرانی کے لیے سینئر افسران تعینات کر دئیے گئے ہیں جبکہ اضافی طبی عملہ، موبائل میڈیکل یونٹس اور ادویات بھی فراہم کر دی گئی ہیں. علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ کابینہ اراکین، اراکین اسمبلی اور سرکاری ملازمین اپنی تنخواہیں سیلاب زدگان کے لیے عطیہ کریں گے، جس کے لئے پی ڈی ایم اے میں خصوصی اکاﺅنٹ کھولا گیا ہے صوبائی حکومت اب تک ریلیف اور بحالی کے لیے 6.5 ارب روپے جاری کر چکی ہے جبکہ مزید 5 ارب روپے جاری کیے جائیں گے. وزیراعلی نے کہا کہ وہ اور چیف سیکرٹری خود متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جن کے گھر تباہ ہوئے انہیں دوبارہ گھر بنا کر دیں گے اور نقصانات کا سو فیصد ازالہ کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے حادثات سے بچنے کے لیے کچھ آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے گا جن بچوں کے والدین اس آفت میں جاں بحق ہوئے ہیں ان کی کفالت کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت اٹھائے گی وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب متاثرین کے ساتھ بھی خیبرپختونخوا حکومت یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی.

مزید اہم خبریں
-
Herbiotics Magnesium Glycinate: سب سے زیادہ جذب ہونے والا میگنیشیم
-
سپریم کورٹ نے بیٹی سے مبینہ ریپ کے ملزم کو شواہد میں تضاد پر بری کردیا
-
بلوچستان میں بیڈ گورننس اور کرپشن کے باعث نوجوانوں اور ریاست میں دوری پیدا ہوئی، سرفراز بگٹی
-
جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور
-
رواں سال مون سون کا دورانیہ طویل ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے
-
غیر قانونی تعمیرات کا کوئی ازالہ نہیں ہو سکتا، حکومت آبی گزرگاہوں میں تعمیرات کی اجازت نہیں دیگی، وزیراطلاعات
-
لاہور کے رہائشی علاقے میں دریائے راوی کا سیلابی پانی داخل ہو گیا
-
اگر ڈیم ہوتے بھی تو ہمیں سیلاب کی آفت سے نہیں بچا سکتے تھے، شرجیل میمن
-
سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کے الزام میں 12 سال سے جیل میں قید والد بری
-
تخفیف غربت ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس میں 96 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیاں محدود کردی گئیں
-
سیلابی صورتحال میں مون سون بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.