مقبوضہ جموں و کشمیر، ضلع بانڈی پورہ میں ایک حملے میں دو فوجی زخمی

بدھ 24 اپریل 2024 12:52

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک حملے میں دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجی ضلع کے علاقے رانجی میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ہونے والے حملے میں زخمی ہوئے۔ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو بھارتی فوجی زخمی ہوئے ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔