بیرسٹرسلطان سے چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی ملاقات،سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی

جمعرات 25 اپریل 2024 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023ء پیش کی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ملاقات میںچیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کے ہمراہ سیکرٹری آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان اورالیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود بھی موجود تھے۔