مودی کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے کے درپے

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت کشمیریوں کی شناخت ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے ضلع کولگام کے گائوں نیلو میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارتی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔