محکمہ صحت عامہ ضلع جہلم ویلی کی معذور ایل ایچ ڈبلیو شاہ بانو کا جینا محال کردیا

جمعہ 26 اپریل 2024 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ صحت عامہ ضلع جہلم ویلی کی معذور ایل ایچ ڈبلیو شاہ بانو کا جینا محال کردیا۔ ڈی ایچ او جہلم ویلی نے موصوفہ کوڈرانا دھمکانہ شروع کردیا اورمختلف ملازمین ماتحت کے ذریعے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور دبائو ڈال رہا ہے کہ اینٹی کرپشن سے کیس واپس لو ورنہ آپ کو اس کے نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو ۔

وزیرصحت ،سیکرٹری صحت، ڈی جی صحت ،سیکرٹری، اور پروگرام کو آرڈینیٹرنیشنل پروگرام میری مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے اور میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں۔ ڈی ایچ او جہلم ویلی کی دھمکیوں پر شاہ بانو ن نے کہا کہ میری جان کو ڈی ایچ او جہلم ویلی سے خطرہ ہے موصوف نے میری جگہ پر چکوٹھی سے اپنی عزیزہ کو تعینات کیا جو میرٹ کی خلاف ورزی ہے وزیراعظم،وزیرصحت،چیف سیکرٹری ،ڈی جی ہیلتھ سمیت چیف جسٹس فوری نوٹس لیں مجھے میراحق دیاجائے اور جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔

(جاری ہے)

اگرانصاف نہ ملا توخود کشی پر مجبورہونگے جس کی ذمہ داری ڈی ایچ او پرعائد ہوگی۔انسانی حقوق کی تنظیمیں میری مدد کریں۔ سول سوسائٹی کے رہنمائوں محمد خان جاوید احمد حفیظالرحمان ،طاہرحسین ااوردیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ بانو کو اپنی جائے تعیناتی پرحاضر کیاجائے اور ڈی ایچ او جہلم ویلی کیخلاف کارروائی کی جائے ۔