شکارپور: زمین کے تنازع پر جدید ہتھیاروں کا استعمال، 2 خواتین سمیت 3 افراد قتل، بچہ زخمی

جمعہ 26 اپریل 2024 16:54

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) شکارپور میں جاگن کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے زمین پر کام کرنے والے افراد پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔ جس کے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے، جب کہ ایک بچہ زخمی ہوگیا۔واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق بھیو اور معرفانی قبیلے میں پرانا خونی تنازع چل رہا ہے جس کی بنا پر حملہ کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقتولین کے ورثا نے بتایاکہ دہشت گردوں کی طرح حملہ کیا گیا اور خواتین کو قتل کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ گروہی تصادم سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے۔متاثرہ خاندان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔