سرینگر جموں شاہراہ مٹی کے تودے گرنے کے باعث ٹریفک کیلئے بندکردی گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کو باقی دنیاسے ملانے والا واحد زمینی راستہ سرینگر جموں شاہراہ آج ضلع رامبن میں مٹی کے تودے گرنے اور مختلف مقامات پر پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلواس میں مٹی کے تودے گرنے اور میہڑ اور ہنگانی کے مقام پر پھسلن کی وجہ سے حکام نے ہائی وے کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا۔

دریں اثناء وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو جموں خطے کے پونچھ اور راجوری اضلاع سے ملانے نے والا مغل روڈ بھی خراب موسم اور پیر کی گلی کے قریب برفباری کے پیش نظر ٹریفک کے لئے بند رہا۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی گلی اور دبجن کے قریب مسلسل برف باری کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔