راجہ عثمان اظہر کو بر طانیہ کی یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائنس اینڈ انٹر نیشنل بزنس کی ڈگری حاصل کرنے،ظفراقبال غازی

اتوار 28 اپریل 2024 14:35

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی ظفر اقبال غازی نے کہا کہ راجہ عثمان اظہر کو بر طانیہ کی یونیورسٹی سے ماسٹر آف سائنس اینڈ انٹر نیشنل بزنس کی ڈگری حاصل کرنیجس کا آغاز بھمبر سے کیا جا رہا ہے لانگ مارچ کا آغاز وزیر اعظم آزاد کشمیر کے گھر سے شروع ہو رہا ہے اور صرف ایک بندے نے ہی10 لاکھ کا اعلان لانگ مارچ کے لیے کر دیا اسی طرح سمندر پار بیٹھے ہوئے ہمارے پاکستانی بھائیوں سے بھی رابطے تیز کر دیئے ہیں اور مالی سپوٹ کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور ڈڈیال کے اندر تین دن سے بیداری مہم بڑی تیزی سے چلائی جا رہی ہے بڑے بڑے بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں اسی طرح کھوئی رٹہ میں یکم مئی کو بیداری مہم اور ساتھ ہی مزدوروں کے عالمی دن کو دھرنا میں منانے جا رہی ہے جس میں کوٹلی کی مرکزی قیادت انجمن تاجراں ، عوامی ایکشن کمیٹی کے امتیاز عالم ، انوار بیگ اور دیگر قائدین کھوئی رٹہ یکم مئی کو بیداری مہم کھوئی رٹہ میں شریک ہوں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی ظفر اقبال غازی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ہم شہر کے تمام مرکزی پوائنٹ پر لانگ مارچ کے بڑے بڑے بینرز آویزاں کریں گے ڈھول کی تھاپ پر مہمانوں کا استقبال بھی کیا جا ئے گا اور قافلوں کے شیڈول کا اعلان بھی کیا جائے گا کھوئی رٹہ کی قیادت جس میں صدر انجمن تاجراں چوہدری فیصل ، کنوینئر عابد راجوروی ، صدر عوامی ایکشن کمیٹی رحیم بٹ جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں ذیشان جرال ، ،میڈیا ایڈوائزر نثار اعظم ، زاہد سلطانی ، غلام محمود جرال مہمانوں کا استقبال کریں گے پروگرام میں انتظامی کمیٹی اور مالیاتی کمیٹی کا اعلان کیا جائے گا اور میں بحیثیت چیئرمین پچاس ہزار روپے 11 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے دوں گا لانگ مارچ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔