قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا مرکزی اہمیت کا حامل ہے،خدیجہ زرین

پیر 29 اپریل 2024 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) چیئرپرسن کے زیڈ کے فائونڈیشن محترمہ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔قانون کی سربلندی اور قانون کا احترام کسی بھی معاشرے کے لیے ضروری ہوتا ہے اگر قانون کی حاکمیت نہ ہو تو معاشروں میں جنگل کا قانون لاگو ہوتا ہے اور قانون کی حاکمیت میں وکلاء کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل بار کے صدر ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ کی طرف سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل بار آزاد کشمیر کی اور تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کی بڑی بار ہے جس میں تقریبا گیارہ سو وکلاء اس وقت قانون کی بالادستی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور مجھے بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس بار ایسوسی کی اعزازی ممبر ہوں۔

(جاری ہے)

ممبر اعزازی ہو یا مستقبل مقصد قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔انہون نے کہا کہ کشمیر ایک قانونی مقدمہ ہے اس مقدمے کی قانونی بنیادوں پر رہ کر ہی ہم دنیا میں سفارتی محاذ پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں وکلاء کو اپنا پیشہ ورانہ امور کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے قانونی نکات اور پہلو پر بھی غور وفکر اور تحقیق کرنی چاہیے۔قانون کی سربلندی کے لیے میں ہمہ وقت وکلاء کے ساتھ کھڑی ہوں۔

اس موقع پر سینڑل بار کے صدر ناصر مسعود مغل ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محترمہ خدیجہ کو شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا سینٹرل بار کے وکلاء ان کے ساتھ قانون کی بالادستی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس موقع پر ڈی جی کلچرل اکیڈمی فیضان عارف مغل ایڈووکیٹ،میڈیا کوآرڈینیٹر ہارون آزاد،حمار مشتاق جنجوعہ ایڈووکیٹ،اویس عارف اعوان،ملک عاصم سرفراز، ودیگر بھی موجود تھے