آزادکشمیر سمیت مظفرآباد ڈوژن میں بارش اور لینڈسلاینڈنگ،لوہار گلی روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے مکمل بند

پیر 29 اپریل 2024 16:29

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) آزادکشمیر سمیت مظفرآباد ڈوژن میں بارش اور لینڈسلاینڈنگ کی تازہ اپ ڈیٹ لوہار گلی روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے۔ متبادل روٹ شہید گلی استعمال کر سکتے ہیں۔ شاہراہِ کوہالہ کلیئر ہے، تاہم بارش کے باعث پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، محتاط رہ کر ڈرائیونگ اختیار کر سکتے ہیں۔

شاہراہِ نیلم پٹہکہ ڈونگہ کس کے مقام سے ہر قسم ٹریفک کے لیے بند ہے۔نیلم دواریاں تک شدید بارش اور دواریاں سے بالائی نیلم میں رات گئے سے گزشتہ کئی دہائیوں کے بر عکس شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔روڈ ماربل سے کیل تک بیسیوں جگہ پر بوجہ لینڈ سلائیڈنگ ، برف باری باری اور برساتی نالوں میں پانی کے اضافی کی وجہ سے ہر طرح کی ٹرانسپورٹ کے لئے بند ہے۔

(جاری ہے)

غیر ضروری بلکہ ضروری سفر سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے۔ تمام شاہرایں بحال ہیں۔بارش کا سلسلہ جاری ہے۔لیپہ ویلی نوگران کراس سے بوجہ لینڈ سلائیڈنگ بند ہے۔ مین شاہراہِ پر جزوِ ی سلائیڈ ز موجود ہیں روڈ ٹریفک کے لیے بحال ہے۔ بارش جاری ہے ، باغ سدھن گلی گنگا چوٹی روڈ اور لسڈنہ روڈ کلئیر ہیں۔گجر کوہالہ کے مقام پر باغ روڈ میں ایک بڑی سلائڈ موجود ہے۔

روڈ ٹریفک کے لیے بحال ہے۔ راولاکوٹ شدید بارش جاری ہے روڈ ابھی تک کلئیر ہیں۔لسڈنہ اور عباسپور سردست کلئیر ہیں۔ بارش جاری ہے۔شدید بارش کے باعث پھسلن اور جزوِ ی لینڈ سلائڈنگ کا عمل شروع ہے۔ محتاط رہ کر سفر اختیار کریں۔ جبکہ گزشتہ رات کو شدید اندھی کے باعث لوگوں کے گھروں سے ڈش ساین بورڈ اور درخت گرنے سے بجلی کا نظام درم بھرم ہوکر رہ گیا