سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 10 الیکشن پٹیشنز پرکامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری کردیئے

پیر 29 اپریل 2024 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 10 الیکشن پٹیشنز پر این اے 236,242,245,237 سے کامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 10 الیکشن پٹیشنز پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف دیا کہ فارم 45 میں ہم کامیاب ہوئے ہیں مگر دھاندلی کرکے ہمیں ہرادیا گیا ۔

الیکشن ٹریبونل نے این اے 236,237,242,246 سے کامیاب امیدواروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال ،امین الحق،حسان صابر ایڈووکیٹ اور پی پی کے اسد عالم نیازی کو نوٹس جاری کر دیئے۔الیکشن ٹریبونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 104,118 ودیگر کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔الیکشن ٹریبونل نے الیکشن کمیشن،ریٹرننگ افسر اور دیگر سے 15 مئی تک جواب طلب کرلیا۔