اسلام، آئین اور عالمی معیارات کے مطابق مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں گے،چوہدری انوار الحق
اسلام محنت کی عظمت پر مکمل یقین رکھتا ہے، دنیا کی ترقی محنت کشوں کی محنت کا نتیجہ ،مزدوروں کی صحت ،حفاظت کے لیے آئی ایل او کی کوششیں قابل ستائش ہیں،وزیراعظم آزاد کشمیر
منگل 30 اپریل 2024 22:12
(جاری ہے)
وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا میں مزدوروں کی پہلی منظم تحریک جو 1865 میں سری نگر سے شروع ہوئی اور اس تحریک کو دبانے کے لیے ڈوگرہ فورسز نے کم ازکم 28 مزدوروں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کیا کو بھی یاد کیا جانا چاہے۔
چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میں ایک اہم کردار ریشم خانہ کے مزدوروں کی جدوجہد کا بھی تھا ان کو بھی یاد رکھا جانا چاہئے۔ آزاد کشمیر حکومت ایسے تمام طبقات جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ان کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ بنیادی صحت اور محکمہ تعلیم میں اصلاحات سے بھی مزدور طبقہ کو فائدہ ہو گا۔ آزاد کشمیر میں مزدوروں کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جہاں بھی اس طرح کی کوئی روپورٹ ملی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی کم ازکم اجرت، کام کے سازگار ماحول، ان کی صحت کی سہولیات اور ان کے حقوق کے ثحفظ کے لیے جہاں ضروری ہوا قانونی اور انتظامی اصلاحات کی جائیں گے۔ لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔ چوہدری انوارالحق نے کہا کہ رزق حلال کمانے والے اس معاشرہ کے قابل فخر لوگ ہیں اور ان لوگوں کی بدولت پی قومیں ترقی کرتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلام کے زریں اصولوں کے مطابق بین الاقوامی معیارات کے مطابق مزدوروں کے حالات بہتر بنائیں گے، مزدوروں کے مسائل ہر سطح پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ہمیں اپنے محنت کشوں پر فخر ہی. ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.