مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انتخابی ڈرامہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کو جواز بخشنے کی کوشش ہے، سیاسی تجزیہ کار و ماہرین
بدھ 1 مئی 2024 18:14
(جاری ہے)
تجزیہ کار نے کہاکہ کشمیری عوام کو وحشیانہ جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی آوازوں کو فوجی طاقت کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام طویل عرصے سے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، لیکن بھارت انہیں یہ بنیادی حق دینے کے بجائے فوجی طاقت کے بل پر ان پر اپنی حکمرانی مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات کو آزادی اور حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو کمزور کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات محض ڈرامہ ہیں جن کا مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے کہ کشمیری بھارت کے جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ نام نہاد انتخابات مظلوم کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں وکشمیر میں انتخابی ڈرامہ اقوام متحدہ کی ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہے جس نے تنازعہ کشمیر کو آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے حل کرنے کی سفارش کررکھی ہے۔ سیاسی تجزیہ کار مقبوضہ جموں وکشمیر میںبھارت کے پارلیمانی انتخابات کو علاقے پر غیر قانونی قبضے کو جواز بخشنے اور 5اگست 2019کے غیر قانونی اقدامات کو قانونی حیثیت دینے کی بھارت کی حکمت عملی کے ایک اہم عنصرکے طور پر دیکھتے ہیں۔ تاہم ، انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام آزادی اور حق خود ارادیت کے اپنے مطالبے پر قائم اور اپنی آواز کو دبانے کی بھارت کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو چھ ماہ کے اندراندر آزاد جموں و کشمیر پر حملہ کریں گے، عمرعبداللہ
-
مظفرآباد،آٹا دو ہزارروپے من لیکن روٹی پھر بھی 20 روپے کی،انتظامیہ ناکام
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.