امیر مقام سے مسلم لائرز فورم سوات کے وفد کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

وفاقی حکومت وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر امیر مقام

بدھ 1 مئی 2024 18:22

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے مسلم لائرز فورم سوات کے وفد نے بدھ کو مسلم لیگ (ن) ہاؤس سنگوٹہ سوات میں ملاقات کی جس میں وفد میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سوات محمد ظاہر خان ایڈووکیٹ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فضل رحمان نونو ایڈوکیٹ، سینئر رہنما مسلم لیگ قوی خان ایڈووکیٹ، رحیم شاہ ایڈووکیٹ، محمد عالم اور برکت علی ایڈووکیٹ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وکلاء برادری انصاف کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔