امبور وارڈ نمبر ایک محمد عباس مرحوم کا مکان لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا

حکومت کی جانب سے تاحال کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی جس سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کاشکار ہے

بدھ 1 مئی 2024 18:32

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) امبور وارڈ نمبر ایک محمد عباس مرحوم کا مکان شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ، تاہم انسان جانیں محفوظ ،متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور، اہلیان امبور نے وزیراعظم، چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ حکام سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کی وارڈ ایک سے تعلق رکھنے والے عباس مرحوم کے یتیم بچوں کا گھر شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جس کی وجہ وجہ سے عباس مرحوم کی بیوہ اور ان کے یتیم بچے شدید مشکلات سے دو چار ہے۔

تاہم اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس وقت متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے سردی میں رہنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی امداد فراہم نہیں کی گئی جس سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کاشکار ہے۔

(جاری ہے)

حفاظتی دیوار کے گرنے سے کسی بھی وقت مکان کے گرنے کاخدشہ ہے انھوں نے ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے فوری تعاون کا مطالبہ کیا ہے تاکہ جو گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں گھیرا ہوا ہے اسے محفوظ کیاجائے مگر اس کے باوجود سلائیڈنگ نے رخ کر لیا اب ان کے پاس مالی لوازمات بلکل نہیں ہیں جو اپنی مدد آپ کے تخت کام کروائے۔لہذا انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ فل فور حفاظتی اقدامات کریں تاکہ عباس مرحوم کے یتیم بچوں کا مذید کوئی مالی و جانی نقصان نہ ہو۔