Live Updates

پی ٹی آئی سنیئر قیادت و کارکنان کو غیر قانونی و غیر آئینی پر چھاپے اور ہراساں کیا جا رہا ہے،پا کستان تحریک انصا ف

اتوار 5 مئی 2024 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور این اے 80 کے ٹکٹ ہولڈ لالا اسد اللہ پاپا جدران اور عزیزوں و اقاربن کے گھروں پر گوجرانوالہ پولیس کے جانب سے تھوڑ پھوڑ ودرجنوں کارکنان پر ناجائز مقدمات افسوسناک عمل ہیں جس کے جتنی مذمت کی جائے کم ہے،پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت و کارکنان کو غیر قانونی و غیر آئینی پر چھاپے اور ہراساں کیا جا رہا ہے جسکی ہم پرزور الفاظ میں مذمت اور غیر قانونی چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں ،ظلم و ستم اور غیر جمہوری قوتوں و رویوں سے پاکستان تحریک انصاف کا عزم پست نہیں ہوگا بلکہ ہر جبر و ظلم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ہر کارکن اپنے قائد انقلاب ، قائد عوام عمران خان کے نظریے کو نصب العین سمجھ کر پہلے سے زیادہ پرجوش اور پرعزم ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان گوجرانوالہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما لالا اسد پاپا جدران اور عزیز و اقارب کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے، گرفتاریوں اور ہراساں کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انکے جائز حقوق کے لئے ہر فورم آواز بلند کرینگے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات