
ض*امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات
اتوار 5 مئی 2024 21:15
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین ایشو پر ہم ایران کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں یہی ایک مسلمان ملک کا شیوہ ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی نے توقع ظاہر کی کہ فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمت کو ایران کی مزید حمایت کی ضرورت ہے تاکہ تحریک فلسطین کو دوام حاصل ہو۔ ایران ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک انقلابی نظریہ ہے۔ امام خمینی رح سے سب سے پہلے رابطہ مولانا سید ابو الاعلی مودودی رح نے کیا تھا کیونکہ انقلاب مکاتب فکر سے بالاتر معاشرے کی تبدیلی کا نام ہے۔ جماعت اسلامی کے ایران سے ہمیشہ مضبوط روابط رہے ہیں۔ ہم ایران سے امت کے حق میں مشترک معاملات میں زیادہ توقع رکھتے ہیں۔ ہم تقسیم سے بالاتر مشترکات اور امت کی بنیاد پر وحدت کا تصور رکھتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر پاکستانی حکومت کو بین الاقوامی دبا سے باہر آنا چاہیے اور یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جماعت اسلامی کا فلسطین کے حوالے سے کردار کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پوری طاقت کے ساتھ فلسطین ایشو اور کاز کے ساتھ کھڑی ہے۔ جماعت اسلامی نے پورے ملک میں جس بڑے پیمانے پر فلسطین کیلیے آواز بلند کی اس سے فلسطین کے مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا ہے۔ آج اسلام پسندوں نے اپنی مزاحمت سے پورے عالم کو حیرت میں ڈالا ہوا ہے۔ عالمی رائے عامہ فلسطین کے حق میں ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ فلسطین میں اتنی تباہی کے باوجود مزاحمت جاری ہے اور اہل فلسطین اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ جس طرح ظلم کی علمبردار عالمی طاقتیں اکٹھی ہیں اسی طرح عالم اسلام کے ممالک کو متحد ہونا ہوگا اور ہم جماعت اسلامی کے تاریخی کردار کو اتحاد امت کیلیے سراہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی اور ایرانی سفیر میں اس بات پر اتفاق پایا گیا کہ دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو فروغ ملنا چاہیے اور بحیثیت برادر اسلامی ممالک ایران پاکستان گیس پائپ لائن کو مکمل ہونا چاہیے جو دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہےمزید قومی خبریں
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
-
سیلابی ریلا 5 اور 6 ستمبر کو سندھ سے گزرے گا، محکمہ آبپاشی
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس
-
2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.