Live Updates

پنجاب حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی جانب گامزن ہے، راجہ ساجد عباسی

پیر 6 مئی 2024 17:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد عباسی نے کہا ہے کہ عوام کو لوٹنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائیگی،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی راولپنڈی کی انتظامیہ عوام کو سستی روٹی فراہم کرنے کےلئے متحرک ہے اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بلا تفریق جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان نے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی جانب گامزن ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر دنیا میں ایک منفرد مقام دلائے گی۔ راجہ ساجد عباسی نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کا کسان پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ کسانوں سے فوری گندم خریدنے کا فیصلہ کرے اور کسانوں کے احتجاج کو ختم کروایا جائے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی مطالبہ کیاکہ گندم سکینڈل میں ملوث افراد کو قوم کے سامنے لایا جائے اور اربوں روپے کمیشن کھانے والے کو عبرت ناک سزا دلوائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پاکستان کو اور عوام کو لوٹنے کا تصور بھی نہیں کر سکے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات