بھارت اور پاکستان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، عمر عبداللہ

ہفتہ 11 مئی 2024 11:41

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کیلئے ماحول کو سازگار بنائیں گے اور مسائل حل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک نئی حکومت بن چکی ہے جبکہ 4 جون کو نتائج آنے کے بعد بھارت میں بھی ایک نئی حکومت بنے گی اور جو بھی حکومت بنائے گا ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کریں گے اور اپنے تحفظات اور مسائل حل کر لیں گے۔

عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بھارت میں جاری انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔