فاروق عبداللہ کا کشمیریوں کے مصائب پر اظہار تشویش

ہفتہ 11 مئی 2024 13:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے لوگوں کو درپیش شدید مشکلات ومصائب پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، مہنگائی عروج پر ہے ،لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور سرکاری اور انتظامی سطح پر ان کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں روزگار فراہم کرنے کے بلند و بانگ دعوے کیے گئے لیکن گزشتہ 5 سالوں میں بے روزگاری کی شرح نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور اس وقت 15 لاکھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روزگار لوگ گھر بیٹھے عمر کی حد عبور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسر شاہی نظام کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ نوکر شاہی نظام کو ایک واضح پیغام دیا جائے۔