جموں وکشمیر اوورسیز کونسل یوکے کا عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کر اعلان

آزادجموں وکشمیر میں گرفتاریاں،تشدد،لاٹھی چارج،آنسو گیس اور دفعہ 144 کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

اتوار 12 مئی 2024 13:30

نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) جموں وکشمیر اوورسیز کونسل یوکے نے عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کر اعلان کر دیا انھوں کہا ہے کہ آزادجموں وکشمیر میں گرفتاریاں،تشدد،لاٹھی چارج،آنسو گیس اور دفعہ 144 کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ڈڈیال،مظفرآباد واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہیں ہم زخمیوں کی مکمل صحت یابی اور تندرستی کے لئے دعاگو ہیں۔

انھوں نے حکومت آزاد جموں وکشمیر اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ تمام تر معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے نا تو ڈنڈے کے زور پر حکومت کی جا سکتی ہے اور نا ہی ہٹ دھرمی سے مسائل اور معاملات حل کئے جا سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں وکشمیر کے پرامن ماحول کو خراب نا کیا جائے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں اور جائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاملات پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔

(جاری ہے)

جائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔انھوں نے کہا کہ مطالبات کی آڑ میں کس سازشی عناصر پاکستان اور مسلح افواج پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں کچھ عباصر پرامن فضا کو خراب کرنا چاہتے ہیں حکومت آزادکشمیر لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر تمام تر معاملات یکسو کرے پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے یہ ریاست اور ادارے ہمارے ہیں تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا وزیراعظم آزادکشمیر جبر اور ظلم کی پالیسی فوری طور پر ترک کریں عوامی حقوق کے نام پر آواز اٹھانے والوں کو پابند سلاسل کرنا افسوسناک ہے حکومت آزادکشمیر کے غیر دانشمندانہ فیصلے سوائے نفرت کے اور کچھ نہیں کر سکتے آزاد جموں وکشمیر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ امن عامہ کے لئے نہیں بلکہ عوام کو مزید اکسانے کے لئے ہے فوری طور پر اس کی نظر ثانی کی جائے اور ملک بیٹھ کر معاملات حل کئے جائیں۔