ملک میں قانون کی بالادستی کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جارہا ہی: حافظ نعیم الرحمن
ع*فارم 47والی حکومت جعلی ہے، امیر جماعت اسلامی کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
اتوار 12 مئی 2024 21:00
(جاری ہے)
16 مئی کو لاہور میں کسانوں کے حقوق کے لیے احتجاج اور 19مئی کو پشاور میں غزہ ملین مارچ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی بھی موجود تھے۔ امیر جماعت نے کہا کہ پی پی ،ن لیگ اور ایم کیو ایم کو عوام پر جبری مسلط کیا گیا۔فارم 47کی بنیاد پر بننے والی حکومت جعلی ہے۔چیف جسٹس فی الفور جوڈیشل کمیشن بنائیں اور فارم 47کی بنیاد پر نتائج مرتب کرائے۔پی ڈی ایم اور نگران حکومت میں کوئی فرق نہیں تھاموجودہ حکومت اسی کا تسلسل ہے۔ملک میں قانون پر عملدرآمد نہیں ہورہا ،میرٹ کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔میڈیا ورکرز کو معاشی و صحافتی آزادی میسر نہیں اور میڈیا کی صنعت کو مشکلات کا سامنا ہے۔آزادی اظہار رائے کے چمپئین کیوں خاموش ہیں۔سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں آئے روز ماورائے عدالت شہریوں کو لاپتا کیا جاتا ہے،جگہ جگہ ناکوں پر لوگوں کی توہین کی جاتی ہے،ماہی گیروں کا استحصال کیا جاتا ،ساحلوں پر ٹرالر مافیا کو کھلی چھوٹ ہے،ماہی گیروں کی حق تلفی ہورہی ہے حکمران جواب دیں بہاولپور میں سولر پارک بن سکتا ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں ۔ امیر جماعت نے کہا کہ معیشت پر زبردستی اور خوشنما اعدادو شمار جاری کئے جارہے ہیں،عام آدمی کی زندگی مشکل میں ہے،تعلیم ،صحت اور انصاف میسر نہیں ۔بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے ،گیس میسر نہیں ۔جعلی حکومت کے نتائج آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج کی صورت میں نظر آرہے ہیں ۔کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات جائز ہیں۔ حکمران اب عوام کو طاقت کی بنیاد پر دبا نہیں سکتی ،پاکستان کے ہر شہری کو اپنے حقوق کے پرامن جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ غزہ میں اب تک چالیس ہزار فلسطینی شہید جبکہ دس ہزار لاپتہ ہیں ۔امریکہ اسرائیل کو محدود پیمانے کے طور پر کاروائی کی اجازت دے رہا ۔پاکستان کے نمائندے اقوام متحدہ میں اچھا موقف اختیار کررہے ہیں ،اچھا موقف اور موثر آواز کافی نہیں بلکہ آگے بڑھ کر عملی حصہ ڈالنا چاہیے۔مسلم ممالک بھی حقیقی طور پر فلسطین کا ساتھ نہیں دے رہے مصر جواب دے اسرائیل کیسے رفح بارڈر بند کررہا۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد پولیس نے غزہ کے لیے احتجاج کرنے والے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا،حکمران بتائیں وائٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا جاسکتا ہے تو اسلام آباد میں کیوں نہیں ،طاقت کی بنیاد پر عوام کی آواز کو دبانا بند کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ 19مئی کو پشاور میں غزہ ملین مارچ منعقد کریں گے اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا ۔مزید قومی خبریں
-
ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنادی
-
عمران خان ’’میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ کی سیاست نا کریں، شیری رحمان
-
ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اور کسی کے ارمان ٹوٹ گئے،وزیر اطلاعات و نشریات
-
الیکٹرک وہیکلزکیلئے اہم اقدام، چارجرزکی مرحلہ وارتنصیب شروع
-
سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی42 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے گی
-
مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،خورشید شاہ
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کا تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکیج تجویز، 85 ارب مانگ لئے
-
سگریٹوں پر بجٹ میں 15سے 19فیصد ایکسائزڈیوٹی بڑھنے کاامکان‘مزید مہنگے ہونے کی توقع
-
عید الاضحی پرکانگو وائرس کے پھیلائو کا خدشہ
-
تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے‘فواد چوہدری
-
ٰفواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.