ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا
سابق وفاقی وزیر کوصدر آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پرمقدمہ درج کیا گیا تھا
میاں محمد ندیم بدھ 15 مئی 2024 13:17
(جاری ہے)
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر 2 فروری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما راجہ عنایت نے شیخ رشید کے خلاف سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شکایت درج کرائی تھی شکایت گزار کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے آصف زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق بیان پر مقدمہ درج کیا تھا جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 120-بی، 153 اے اور 505 شامل کی گئی تھیں گرفتاری کے بعد انہیں اسی روز اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا. دوسری جانب 3 فروری کو وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا تھا شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو، حب کے لسبیلہ اور مری کے تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے بعد ایف آئی آر کو سیل کردیا گیا تھا علاوہ ازیں ایک اور مقدمہ 4 فروری کو تھانہ صدر میں پیپلز پارٹی کے کارکن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں شیخ رشید پر امن و امان کو خراب کرنے اور جان بوجھ کر اشتعال پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا. تاہم 16 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں گرفتار شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا .
مزید اہم خبریں
-
ایرانی یورینیم ذخائر میں اضافے پر آئی اے ای او کو تشویش لاحق
-
دنیا افغانستان کے سیلاب زدہ بچوں کی مدد کریں، یونیسف کی اپیل
-
برطانیہ میں تارک وطن محنت کشوں کے حقوق کو لاحق خطرات پر تشویش
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
وزیر اعلٰی مریم نواز کا "ہمت کارڈ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
-
تمام کیسز جھوٹے ہیں، کیسز کا سامنا کر کے سرخرو ہوں گا
-
قوم 2800 ارب روپے اس بجلی کے ادا کرے گی جو استعمال ہی نہیں کی گئی
-
آج سائفر کیس وڑ گیا
-
اچانک آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.