آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بے انتہا مظالم کاسامنا

مودی حکومت کی طرف سے کشمیریوںکو بڑے پیمانے پرا متیازی سلوک کا سامنا ہے، حریت کانفرنس

جمعہ 17 مئی 2024 13:37

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوںکو بڑے پیمانے پر متیازی سلوک اور ناانصافیوں کا سامنا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ آزادی کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے باعث بھارت کو نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے جبکہ اقوام متحدہ نے تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بارے میں کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں امن و ترقی کا خواب ہرگزشرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی کے وحشیانہ مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنی جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔انہوںنے عالمی پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔