محتسب کا ادارہ ختم کیا گیا تو وکلاء شدید احتجاج کریں گے، راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

جمعہ 17 مئی 2024 17:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے حکومت آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے محتسب کے ادارہ کو ختم کرنے کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہی کہ محتسب کا ادارہ ختم کیا گیا تو وکلاء شدید احتجاج کریں گے۔ اپنے بیان میںراجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ محتسب آزاد جموں وکشمیر کا واحد ادارہ ہے جو ایشین اومبڈسمین ایسوسی ایشن (AOA) انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ (IOI) آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن اومبڈسمین ایسوسی ایشین (OICOA) فورم آف پاکستان او مبڈ سمین (FPO) کا باقاعدہ ممبر ہے اور ان فورمز کے اجلاسوں میں یہ اپنے جھنڈے سمیت شرکت کرتا ہے جس کی تکلیف انڈیا کو ہے جس نے مختلف اجلاسوں میں اس پر احتجاج بھی کیا مگر آزاد حکومت اس ادارہ کو اس بناء پر ختم کر رہی ہے کے انٹی کرپشن اور احتساب بیورو کا وہی کام ہے جو محتسب کا ادارہ کر رہا ہے حالانکہ محتسب کا ادارہ کسی حکومتی ادارے کی جانب سے بدانتظامی پر ایک عام شہری کی درخواست پر داد رسی کرتا ہے جبکہ انٹی کرپشن اور احتساب بیورو مالی بد عنوانی یا کرپشن کا نوٹس لیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عملی طور احتساب بیورو اور اور انٹی کرپشن کے اداروں کا ایک ہی فنکشن ہے جبکہ محتسب کے ادارے کے کام کی نوعیت بالکل الگ ہے۔ راجہ سجاد نے کہا کہ وفاقی محتسب نے بھی مظفرآباد میں اپنا دفتر قائم کر لیا ہے اورچاروں صوبوں میں صوبائی محتسب کے ادارے قائم ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر حکومت اس اہم ادارے کو ختم کرنے کے در پے ہے جو افسوسناک ہے۔