وزیراعظم پاکستان کا آزادکشمیر کے عوام کے لیے 23ارب روپے کا تاریخی پیکیج لازوال محبت کا اظہار ہے،نثارہ عباسی

جمعہ 17 مئی 2024 23:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن محترمہ نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی جانب سے آزادکشمیر کے عوام کے لیے 23ارب روپے کا تاریخی پیکیج پاکستان کی آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ لازوال محبت کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان نے خود مظفرآباد آ کر نہ صرف اس تاریخی پیکیج کا اعلان کیا بلکہ اسی وقت اس پیکیج کی فراہمی بھی یقینی بنا دی گئی جس پر پوری کشمیری قوم انکی شکرگزار ہے۔

پاکستان کی عوام، حکومت اور افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا۔ 8اکتوبر کے ہولناک زلزلہ کے دوران پاکستانی عوام کی محبت آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ تین کے ایک عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ۔