ضمنی انتخابات ،سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج کی علی قاسم گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد

منگل 21 مئی 2024 13:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سینئر نائب صدر و سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے این اے 148 ملتان کے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار علی قاسم گیلانی کوکامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی امیدوار کی کامیابی پر جیالوں اور ملتان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی پی پی امیدوار کی کامیابی جمہوریت اور پیپلزپارٹی کی بیانیے کی جیت ہے، ملتان کے ضمنی انتخابات میں کامیابی صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب باشعور ہوچکی ہے اور وہ حقیقی جمہوری جماعتوں کی جانب واپس جانا شروع ہو گئے ہیں۔