پاکستانی سمیت 8 غیر ملکی افراد کا فرانسیسی تیل کمپنی کیخلاف مقدمہ درج
مجموعی طور پر 11 مدعیان نے مقدمہ دائر کیا ،3این جی اوز اور 8 افراد شامل ہیں،رپورٹ
بدھ 22 مئی 2024 12:23
(جاری ہے)
مقدمہ کمپنی کے بورڈ سمیت چیف ایگزیکٹو پیٹرک پویان اور دیگر بڑے شیئر ہولڈرز جن میں امریکی سرمایہ کاری فرم بلیک راک اور ناروے کا مرکزی بینک، نورجس بینک بھی شامل تھے، کے خلاف تھا۔
3 این جی اوز اور 8 افراد نے مشترکہ بیان میں جان بوجھ کر دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے، غیر ارادی قتل عام، آفت سے نمٹنے میں غفلت اور حیاتیاتی تنوع کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔شکایت درج کرنے والی ایک این جی اوز میں سے ایک بلوم نے کہا کہ رانسیسی تیل کمپنی ٹوٹل انرجیز نے جان بوجھ کر سائنسی شواہد کو نظر انداز کیا، جان بوجھ کر غیر یقینی صورتحال پیدا کی، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بنائے گئے ضوابط کی مخالفت کی، گیس کو کم کاربن ایندھن کے طور پر فروغ دینے کی حکمت عملی پر عمل کیا۔این جی اوز نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے پاس اب یہ فیصلہ کرنے کے لیے 3 ماہ ہیں کہ آیا عدالتی تحقیقات شروع کی جائیں یا نہیں۔ان جرائم میں ایک سال سے لے کر 5 سال تک قید کی سزا اور ایک لاکھ 50 ہزار یورو تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔تاہم ٹوٹل انرجی نے فوری طور پر کوئی تبصرہ یا ردعمل نہیں دیا۔اپنے بیان میں مدعی نے کہا ٹوٹل انرجی اپنی سرگرمیوں اور موسمیاتی تبدیلی کے درمیان براہ راست تعلق کو کم از کم 1971 سے جانتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
رواں برس 18 لاکھ 33 ہزار 146 عازمین نے فریضہ حج ادا کیا، سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ
-
بیٹے ہنٹر بائیڈن کے کیس میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سزا معاف یا کم نہیں کروں گا، جوبائیڈن
-
چینی کمپنیوں نے پہلی بار نئی گاڑیوں کی فروخت میں امریکی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
-
یوم عرفہ پر مکہ مکرمہ کی خواتین کے خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی روایت برقرار
-
کیٹ مڈلٹن کی نئی تصویر جاری، منظرِ عام پر آنے کا اعلان
-
ویکسینیشن مکمل نہ کرانے والے 150 سعودی عازمینِ حج کے پرمٹ منسوخ
-
دشمن ارض فلسطین میں خونریزی اورفساد برپا کرنا چاہتا ہے، امام کعبہ
-
سعودی ریاست میں مسجد نمرہ کی سب سے بڑی توسیع ہوئی
-
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( ملائشیا چیپٹر ) ایگزیکٹو باڈی کی تقریب حلف برداری
-
پیرس میں پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن و پبلک ایڈ ٹرسٹ کے زیر اہتمام گالا ڈنر میں ایک لاکھ بیس ہزار یورو کے عطیات اکٹھے
-
اے لوگو، اللہ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت کرو، قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی، خطبہ خج
-
ترکیہ کا امریکہ سے ایف 16 طیارے خریدنے کا معاہدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.