مینگو فیسٹیول کی آڑ میں ناچ گانے اور میوزیکل ناٸٹ کےنام پر عوام کے وساٸل کا بے دریغ استعمال شرمناک عمل ہے، جماعت اسلامی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 31 مئی 2024 17:31

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 مئی2024ء) سرکاری سرپرستی میں میوزیکل ناٸٹ کے بیہودہ پروگرام کاانعقاد فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔ مینگو فیسٹیول کی آڑ میں ناچ گانے اور میوزیکل ناٸٹ کےنام پر عوام کے وساٸل کا بے دریغ استعمال شرمناک عمل ہے ایک طرف یہودی ریاست اسراٸیل بدترین دھشتگردی کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی اور انہیں ممنوعہ بموں کے ذریعے زندہ جلارھے ھیں تو دوسری طرف بےحس سفاک حکمران ایسےبیہودہ پروگرامات کے ذریعے ذریعے فلسطینی عوام کے زخموں اور پاکستانیوں کے دکھوں اضافہ کررہے ہیں کررھے ھیں۔

ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی ملک گیر اپیل پر مدینہ مسجدچوک پر فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی اورضلعی انتظامیہ کی جانب میوزیکل نائٹ پروگرام کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے مقامی امیر حاجی نور الہی مغل , ظفر اقبال مجاہد ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مسعود عباس عرفان قریشی ودیگر نے خطاب کرتے ہوٸے کیا ۔شدید دھوپ اور گرمی کے باوجود مظاہرے میں شہریوں اور کارکنان جماعت اسلامی نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی عوام سے یکجہتی ۔ اسراٸیلی جارحیت کے خلاف اور ضلعی انتظامیہ کیجانب سے منعقدہ مجوزہ میوزیکل ناٸٹ پروگرام کے خلاف پلے کارڈ اور کتبے اٹھارکھے تھے مظاہرین نے اس موقع پر اسرائیل کی جارحیت کےخلاف شدید غم و غصے کااظہار کرتے ہوٸے نعرے بازی کی ۔مقررین نے اپنے خطاب میں مذید کہا کہ دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کی بزدلی اور مجرمانہ چشم پوشی کے سبب اسراٸیلی جارحیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے ۔

آگ و بم برساتے اسراٸیلی طیاروں کی وحشت ناک بمباری کے سبب غزہ کے بعد رفح میں انسانی المیہ جنم لینے کو ہے۔لاکھوں فلسطینوں زخمی اور پچاس ہزار کو شہید کرنے پر عالمی عدالت اسراٸیل کے خلاف جنگی جراٸم کا مقدمہ درج کرتے ہوٸے اسراٸیلی وزیر اعظم کو پوری اسراٸیلی فوجی وسیاسی قیادت سمیت پھانسی کی سزا دے۔مقررین نے ضلعی انتظامیہ سے مینگو فیسٹول میں مجوزہ میوزیکل ناٸٹ کے پروگرام کو فوری منسوخی کامطالبہ کیا