افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

گریڈ 20کے افسر محمد اظہر حیات ممبر جوڈیشل فور بورڈ آف ریونیو تعینات

منگل 4 جون 2024 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2024ء) پنجاب حکومت نے 15افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔تقرری کے منتظر گریڈ 20کے افسر محمد اظہر حیات کو ممبر جوڈیشل فور بورڈ آف ریونیو پنجاب ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ شاہد محمود کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ،تقرری کے منتظر ریضا اوزگن کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد آفتاب احمد کو او ایس ڈی ،تقرری کے منتظر محمد سرور کو ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )خوشاب امیر تیمور کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )بہاولپور تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن ) محکمہ سیاحت خالد عباس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )راولپنڈی مجاہد عباس کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )جہلم تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جہلم محمد حسن طارق کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل )راولپنڈی تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد حسن احسن کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )جہلم تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )خانیوال مس ازوبا اعظم کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالستار خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )خانیوال تعینات ،ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن ) محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس نعمان فاروق کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )ڈی جی خان تعینات ، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ زراعت عمران ممتاز خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )راجن پور تعینات اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) جھنگ خرم شہباز بھٹی کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )مظفر گڑھ تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پنجاب پولیس میں بھی ایک سینئر پولیس افسر کا تبادلہ کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر ہمایوں بشیر تارڑ کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا۔ہمایوں بشیر تارڑ 14ماہ کی ڈیپوٹیشن پریڈ پر روانہ ہو گئے۔ ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ ٹیکنکل ایڈوائز فارن کامن ویلتھ ڈویلپمنٹ میں جوائننگ کے لیے 14ماہ ڈیپوٹیشن پر روانہ ہوئے ہیں۔14ماہ ڈیپوٹیشن پریڈ کے بعد ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ واپس اسلام آباد اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں گے۔