طوفانی ہواؤں اور بارش نے شہر بھر میں تباہی مچادی مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے سے تین افراد ہلاک درجنوں زخمی

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعہ 7 جون 2024 17:13

نواب شاہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07جون 2024 ) میں شدید گرمی کے بعد تیز طوفانی آندھی و بارش کے باعث شہر میں تباہی مچادی جگہ جگہ سائیں بورڈ ،درخت ،بجلی کے ٹاورز ،بجلی کی تاریں اور کئی مکانات پر گھروں دوکانوں کی دیواریں گر گئی جس کے باعث مختلف علاقوں سے تین افراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں شدید زخمی ہوئے زخمیوں کو پی ایم سی ہسپتال نواب شاہ میں لایا گیا ہے جبکہ کئی گھروں دوکانوں کی سولر پلیٹس بھی ہوا میں اڈ گئی لوگوں کا لاکھوں کا نقصان جبکہ طوفانی ہوا آندھی و بارش کی وجہ سے شہر بھر میں بجلی کی سپلائی متاثر لوگ دوہرے عزاب میں مبتلا کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی بحال نہ کی جاسکی دوسری جانب ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کا شہر بھر میں اور ہسپتالوں میں ہنگامی دورہ  اور ہسپتالوں میں ہنگامی صورت حال قائم