پ* مختلف ٹی ایم ایز ملازمین تنخواہوں و پنشن سے محروم ہیں ،ْملک نوید

ئ*صوبے کے اکثریتی بلدیاتی اداروں کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ‘ صوبائی صدر ملک نوید

جمعہ 7 جون 2024 21:05

%پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جون2024ء) محکمہ بلدیات و لوکل کونسل بورڈ اپنے ماتحت اداروں کو ماہانہ تنخواہ اور پنشن دینے سے قاصر ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ ٹی ایم اے چارسدہ ڈبلیو ایس ایس پی پشاور ٹی ایم اے تنگی سمیت جنوبی اضلاع کے اکثر ٹی ایم ایز کے ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں و پنشن سے محروم ہیں صوبے کے اکثریتی بلدیاتی اداروں کے ملازمین سراپا احتجاج ہیں ملازمین اپنے حق کے لئے دربہ در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ہر بلدیاتی ادارے میں دہائی ہے دہائی ہے کی صدائیں گونج رہی ہیں تمام حکومتی ادارے وہ خواب غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار ال پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی ملک محمد نوید اعوان،سوارخان، ظہیر شیخ، عبدالرشید،صلاح الدین نیازی، اشتیاق احمد، گل آیاز خان ہارون، مقصود بادشاہ، گوہر خان، رستم شاہ،بلال احمد سید وقار علی شاہ نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا بلدیاتی ادارے پہلے ہی سے مالی بحران کا شکار ہے جبکہ صوبائی کابینہ نے پراپرٹی ٹرانسفر فیس ٹو پرسنٹ سے کم کر کے ایک پرسنٹ کر کے بلدیاتی اداروں کی کمر میں چھرا کھونپ دیا ہے انہوں نے اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا 2019 کے دوران صوبائی حکومت نے 120 میونسپل ٹیکسز و خطرناک اشیا کی عوام الناس سے وصولی پر پابندی عائد کر دی تھی جس سے بلدیاتی ادارے اپنی آمدن کے بہت بڑے ذرائع سے محروم کر دیا گیا اس مد میں 57 کروڑ روپے کی رقم اب بھی صوبائی محکمہ خزانے کے ذمے واجب الادا ہے جبکہ کرونا 2019 کے دوران صوبائی حکومت نے دو سال کے لیے 2% فیصد پراپرٹی ٹیکس فیس پر بھی پابندی عائد کر کے ایک سال کا فنڈ مہیا کر کے دوسرے سال کا تین کروڑ 80 لاکھ روپے کا فنڈ تاحال روکا ہوا ہے صوبائی حکومتوں کے ان سب غلط فیصلوں سے بلدیاتی ادارے اج اپنے ملازمین کو ماہوار تنخواہ اور پینشن بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تمام بلدیاتی اداروں اور خاص کر WSSC's مینگورہ ٹی ایم اے چارسدہ ٹی ایم اے تنگی، جنوبی اضلاع کے ملازمین کی ماہوار تنخواہ اور پینشن اور WSSP پشاور کے ملازمین کے بقایا جات عید الاضحی سے قبل ادا کیے جائیں بصورت دیگر صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں عید الاضحی پر صفائی اور واٹر سپلائی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا جائے گا.