آپ ٹربیونل کا تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے تیار رہیں‘جسٹس جہانگیری عدالت کے معززجج ہیں. جسٹس عامر فاروق
بادی النظرمیں الیکشن کمیشن کا فیصلہ غلط ہے‘حکومت سمجھائے کہ سال پہلے یہ ترمیم ختم کی، اب پھر آرڈی نینس کے ذریعے لے آئے ‘ایسی کیا ایمرجنسی تھی کہ راتوں رات آرڈینس آ گیا؟. چیف جسٹس اسلام آباد کے سخت ریمارکس
میاں محمد ندیم
منگل 11 جون 2024
15:31
(جاری ہے)
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ ٹرانسفرز کی نئی جیورس پروڈنس بنا رہے ہیں؟منگل کو الیکشن ایکٹ میں ترمیمی ارڈیننس کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک لمحے کے لیے مان لیتے ہیں کہ پہلے سے قائم ٹربیونل کا آرڈر غلط تھا پھر بھی یہ ٹرانسفر کا گراﺅنڈ نہیں ہو سکتا عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو ایسا سلسلہ شروع کر رہے ہیں جو کہ نہ ختم ہونے والا ہے. اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہاکہ بادی النظر میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے انہوں نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے سے موجود الیکشن ٹرنیونل کی جانب سے تعصب ہے تو وہ بتائیں ورنہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست نہیں ہے. چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تعصب ثابت کریں یا پھر توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کریں انہوں نے کہا کہ جسٹس طارق محمود جہانگیری اس عدالت کے فاضل جج ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس ٹربیونل کے آرڈر چیلنج کر لیتا لیکن ٹرانسفر کیسے اور کیوں کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ تعصب کی بنیاد پر کیس ٹرانسفر کیا جاتا ہے مگر اس کا بھی طریقہ ہے انہوںنے کہا کہ سب سے پہلے متعلقہ جج سے ہی درخواست کی جاتی ہے کہ وہ کیس نا سنے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مجھے سمجھائے کہ سال پہلے یہ ترمیم ختم کی، اب پھر آرڈی نینس کے ذریعے لے آئے انہوں نے کہا کہ کیا ایمرجنسی تھی کہ راتوں رات آرڈینس آ گیا؟. پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارشعیب شاہین نے کہا کہ وہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سٹیٹس کوبرقرار رکھتے ہوئے معاملہ جوں کا توں رکھنے کا آرڈر جاری کر دے. چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے میری سفارش پریا خود ہی جسٹس طارق جہانگیری کو ٹریبیونل کا جج بنایا تھا؟ اور آرڈر اگر درست نہیں ہے تو اسے چیلنج کرنا درست طریقہ ہے چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ بتائیں کہ الیکشن کمیشن کے پاس ریکارڈ منگوانے کا کونسا اختیار ہے اور کس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نے ریکارڈ منگوایا تھا؟. انہوں نے کہا کہ یہ ساری وہ چیزیں ہیں جن کا جواب الیکشن کمیشن کو دینا ہے عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن آئینی باڈی ہے اس لیے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی جو ٹربیونل بنایا ہے کیاوہ اسلام آباد کے لیے ہے؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں 7جون کو نوٹس ہو چکا ابھی میرے پاس نہیں ہے اور مزید تفصیلات لیکر عدالت کے سامنے رکھوں گا.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی رقم میں بہت بڑی کمی، قید کی سزائیں ختم
-
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا ڈی جی خان کے نجی سکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
پاکستان میں سول اور ملٹری ہم آہنگی کے نتائج ہمارے سامنے ہیں، عون چودھری
-
190 ملین پاؤنڈ کیس‘ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت‘سلمان صفدرکودلائل کا آخری موقع
-
9 مئی کے مقدمات میں اسد عمر، شیخ امتیاز سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
-
ٰ شہید عبدالرزاق جھرنا کی قربانی آمریت کے خلاف جدوجہد کی تاریخ کا روشن باب ہے،بلاول بھٹوزرداری
-
اب صارفین کے ماہانہ بلوں پر واضح طور پر بتایا جائے گا کہ اُنہیں اس مہینے میں کتنی رقم کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے
-
ّسپریم کورٹ میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر سماعت 12 مئی کو ہوگی
-
خاور مانیکا پر تشدد کیس‘ ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر عدالت کا برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیرِریلوے کی ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات
-
معرکہ کی پہلی سالگرہ محض کیلنڈر کی تاریخ نہیں‘قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے ، اسحاق ڈار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کا معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ سمیت مسلح افواج کے تمام شعبوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.