عید الالضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے، ایثار اور قربانی کے جذبہ سے سرشار ہوکر تمام فرزندان اسلام اپنا مذہبی فریضہ انجام دیں،انجینئر محمد حارث

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 11 جون 2024 17:09

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2024ء ) انجینئر محمد حارث کا کہنا کہ عید الالضحی ہمیں قربانی کا درس دیتی ہے، ایثار اور قربانی کے جذبہ سے سرشار ہوکر تمام فرزندان اسلام اپنا مذہبی فریضہ انجام دیں پریس کلب بہاولنگر میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مرکزی مسلم لیگ یوتھ ونگ پنجاب انجنئیر محمد حارث نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ نظریہ پاکستان کے تحفظ کے ساتھ عوامی خدمت کے لیے بھی عملی کردار ادا کررہی ہے، تھرپار سے کے پی کے گوادر، کراچی سے کشمیر مہاجر کیمپوں تک الحمداللہ ہماری خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں، ضلعی جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ امیر حمزہ رافع ودیگر رہنماوں نے کہا ہے ہماری جدوجہد پرامن فلاحی اسلامی مملکت پاکستان کے لیے ہے، جس جذبے کے ساتھ ارض پاکستان وجود آیا نوجوانوں میں اسی جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے مرکزی مسلم لیگ میدان عمل میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عید الاضحی پر ضلع بہاولنگر میں 20 ہزار مستحق اور نادار لوگوں میں گوشت کی تقسیم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

عید سے قبل ضلع بھر میں تکبیرات مہم بھرپور طریقہ سے چلائی جائے گی، شہر شہر گاوں گاوں تکبیر و تسبیح کی صدائیں گونجیں گی۔ عید کے پہلے اور دوسرے روز ہر خاص عام کے لیے کھانے کے وسیع اور فری دسترخوان لگائے جائیں گے جن میں ہزاروں افراد کو کھانا مہیا کیا جائے گا۔ دسترخوان لگانے کا مقصد اجتماعیت اتحاد، اتفاق، محبت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینا ہے، اس کار خیر میں مخیر حضرات مرکزی مسلم لیگ کے ہم رکاب ہوں۔