ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے ایک بار استعمال کے پلاسٹک بیگز اور دیگر پلاسٹک مصنوعات پر عائد پابندی پرسختی سے عملدرآمد کا آغاز کردیا

منگل 11 جون 2024 18:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے ایک بار استعمال کے پلاسٹک بیگز اور دیگر پلاسٹک مصنوعات پر عائد پابندی پرسختی سے عملدرآمد کا آغاز کردیا۔اسسٹنٹ کمشنرزاورسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے متعددگوداموں،دکانوں،سپرسٹورزپربازاروں میں چھاپے،اسسٹنٹ کمشنرزنے890چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 2لاکھ 28ہزار روپے جرمانہ ، 323کلو گرام 75مائیکرون سے کم وزن کے پلاسٹک بیگز قبضے میں لے کردکانداروں اورہول سیل ڈیلروں کو حتمی تنبیہ جاری کر دی۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے آلودگی کی روک تھام اورصاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کارلاتے ہوئے پنجاب بھرمیں6جون سے پلاسٹک بیگزپرپابندی عائد کردی ہے۔پابندی معززلاہورہائی کورٹ کے فیصلے اوروزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پرلگائی گئی۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے بعد ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں دیہی و شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کا یکساں نظام لایا جا رہا ہے۔

پلاسٹک ایسی مصنوعات جنہیں ایک بار استعمال کرنے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے وہ نہ صرف گندگی میں اضافے کا باعث ہیں بلکہ انسانی جانوں کے مہلک، ماحول اور آبی حیات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ \378