نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فا ئنل لائن اپ مکمل

منگل 25 جون 2024 11:12

نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کی   سیمی فا ئنل لائن اپ مکمل
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2024ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری نواں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے جو سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے،مردوں کے ٹی ٹونٹی عالمی کپ کے دونوں سیمی فائنلز 27 جون کو کھیلے جائیں گے۔میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے اور جنوبی افریقا ،افغانستان، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہےجس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ جنوبی افریقا اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 27جون کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میچ کا ٹاس پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز ایڈن مارکرم لیڈ کر رہے ہیں اور افغانستان کی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر راشد خان کر رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کا 27 جون کو ہی دوسرا سیمی فائنل میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پراویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا ٹاس پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔بھارتی ٹیم کو مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما لیڈ کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کی کمان مایہ نازوکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کے ہاتھ ہے۔ میگا ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 29جون کو کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔\932