شہباز ٹائون کے رہائشی 52 سالہ سکول ٹیچر عامر غوری ایک انجان بچی کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آنے سے زندگی بھر کے لیے معذور ہ

جمعہ 28 جون 2024 21:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2024ء) کوئٹہ کے رہائشی سکول ٹیچر عامر غوری گزشتہ دنوں شہباز ٹائون میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتی ہوئی انجان کم سن بچی کو ٹرین کی زد سے بچاتے ہوئے اپنا بایاں ہاتھ اور بائیں ٹانگ گنوادی عامر غوری کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے میں نے پٹڑی کے ساتھ ایک کمسن بچی کو دیکھا جو بے دھیانی میں کھیل رہی تھی اس دوران ٹرین اس کے سر پر آپہنچی تھی ، میں نے بھاگ کر بچی کو کھینچا اور بچالیا مگر خود ٹرین کی زد میں آگیا،شہباز ٹائون کے رہائشی 52 سالہ سکول ٹیچر عامر غوری ایک انجان بچی کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آنے سے زندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے ہیں، انہوں نے اس حادثے میں اپنا بائیں ہاتھ اور بائیں ٹانگ گنوا دی گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں جا کر انکی عیادت کی ۔