اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی بے شرمی ہے، عارف علوی

اس لوٹ مار کی ریاستی حوصلہ افزائی کی جارہی ہو، اس کی کوئی تک نہیں بنتی، اللہ رحم کرے،سابق صدر مملکت

پیر 1 جولائی 2024 15:10

اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی بے شرمی ہے، عارف علوی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2024ء) سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عارف علوی نے سندھ حکومت کے اسپیشل نمبر پلیٹس نمبر اقدام کو بے شرمی کا عمل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عارف علوی نے کہا کہ سندھ حکومت کا اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی ریاستی لالچ کی طرف بے شرمی کا عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ زوال پذیر معاشرہ میں ہونے والی دولت کی نمائش اور مجروں کی حوصلہ افزائی پر کیا کہہ سکتے ہیں سابق صدر نے کہا کہ اس لوٹ مار کی ریاستی حوصلہ افزائی کی جارہی ہو، اس کی کوئی تک نہیں بنتی، اللہ رحم کرے۔