
ملک میں قیادت کا فقدان ہے،حکمران کسی اور کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں ،ریحام خان
وفاقی بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق نہیں ہے پارلیمنٹ نے اس کو بے شرمی سے پاس کیا ہے جس پر انتہائی افسوس ہے،دیانت داری سے صحافت کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان میں جس طرح صحافت کی جا رہی ہے، اس سے لاتعلقی کا دل کر رہا تھا،میڈیا پر عوام کے مسائل اجاگر نہیں کئے جاتے،عوام اور صحافی قیدی بنے ہوئے ہے، گفتگو
پیر 1 جولائی 2024 16:44

(جاری ہے)
اس موقع پر شبنم نواز ایڈووکیٹ بھی موجود تھیں۔ریحام خان نے بتایا کہ بجٹ میں نوکری پیشہ کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیاجس میں عوام کا خون چوسا گیا ہے جس سپیڈ سے افسران کے لئے مراعات میں اضافہ ہوا ہے،اس سے اندازہ ہوا کہ شہباز شریف کو کیوں شہباز سپیڈ بولا جاتا ہے۔
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں رہنا مشکل بنا دیا گیا ہے،تعلیم یافتہ افراد کے لئے پہلے بھی مواقع کم تھے اب مزید مسدود کر دیئے گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اچھے مستقبل کے لئے پاکستان میں رہنا مشکل ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان ملک چھوڑ کرجا رہے ہیں ۔ریحام خان نے کہاکہ ٹیکس سسٹم میں شامل کرکے چھوٹے طبقہ کا استحصال کیا جا رہا ہے ،اشرافیہ کو ٹیکس میں کھلی چھوٹ ہے،50فیصد نوکری پیشہ افراد پر ٹیکس عائد کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ دنیا میں ٹیکس لے کر شہریوں کو مفت سہولیات مہیا کی جاتی ہیں،8منٹ کے فاصلے پر سکولز مہیا ہوتے ہیں،صحت کی سہولیات اعلی معیار کی ہیں،اس کی نسبت پاکستان میں سب الٹ ہے۔انہوںنے کہاکہ بچیاں 8کلو میٹر سے زاہد سفر کرکے ٹرانسپورٹ کا بھاری خرچ برداشت کررہی ہیں،صحت کی سہولیات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک نیا طوفان برپا ہوگا ۔زراعت کے آلات پر ٹیکس عائد کیا گیا ،بجٹ کسان دوست بھی نہیں ہے،بجلی گیس عوام کی پہنچ سے دور کی جا رہی ہے،لوگ مہنگے بل کی وجہ سے شدید گرمی میں پنکھے نہیں چلا سکتے ۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف کہتے ہیں آئندہ آئی ایم ایف کا پروگرام نہیں لیں گے ،یہ صحیح ہے یہ آئی ایم ایف کے پاس جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوںنے کہاکہ ملک کے معاشی حالات کے مطابق اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں ،اپنے حق کے لئے احتجاج کرنے کی ضرورت ہے ،ملک میں کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ یہ شام کو پارٹی اکھٹے کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی سکینڈل، خیبر پختونخوا ہ کے سرکاری بینک اکاﺅنٹس سے 40 ارب روپے سے زائد کی خوردبرد کا انکشاف
-
مانیٹری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کیا جائے گا، شرح سود میں کمی کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.