امیر بلاج قتل کیس ،ملزم احسن شاہ کی درخواست ضمانت پر وکلاء (کل )دلائل کے لیے طلب

منگل 2 جولائی 2024 17:56

امیر بلاج قتل کیس ،ملزم احسن شاہ کی درخواست ضمانت پر وکلاء (کل )دلائل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2024ء) سیشن عدالت نے امیر بلاج قتل کیس میں ملزم احسن شاہ کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر وکلاء کو کل ( بدھ ) دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ضمانت پر سماعت کی ۔امیر بلاج کے قتل کا مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے درج کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم احسن شاہ کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمے میں حقائق کے برعکس نامزد کیا گیا۔ لہٰذا استدعا ہے کہ ضمانت منظور کی جائے ۔واضح رہے کہ احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے۔ احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے بھاری رقم وصول کی تھی۔