حکومت بلوچستان پانی ،گرین بیلٹ بچانے کیلئے موثراقدامات اٹھائے ،حید ر بلو چ

بدھ 3 جولائی 2024 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2024ء) زمیندارکسان اتحاد تحریک بلوچستان کے وائس چیئرمین حیدر بلوچ نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان پانی گرین بیلٹ بچانے کیلئے موثراقدامات اٹھائیں ،حکومت سندھ سے بات کرکے سندھ کیرتھراور پٹ فیڈر کینال کے ذریعے کسانوں کو پانی فراہم کی جائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

حیدر بلوچ نے کہاکہ امسال دریائے سندھ ،کیرتھیر اورپٹ فیڈرکینال میں پانی وافر مقدار میں موجود ہیں جس سے غریب کسانوں ،کاشتکاروں اوزمینداروں کے چہرے کھل اٹھے ، انہوں نے کہاکہ زمینداروں ،کسانوں نے قرضے لیکر اور گھر کے زیوار بیچ کرکے آڑھتیوں سے بھاری رقم پر چاول کے بیج کاشت کئے اگر امسال بھی پانی کامسئلہ برقرار رہا تو زمینداروں کو سخت مشکلات کاسامناہوگا ،لہٰذا حکومت بلوچستان بلخصوص صوبائی وزیر ایری گیشن صادق عمرانی ،صوبائی وزیر صحت فیصل جمالی ،صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سلیم کھوسہ اور صوبائی مشیر سرداربابا غلام رسول عمرانی سے اپیل ہے کہ وہ حکومت سندھ کے ساتھ پانی کامعاملہ اٹھائیں اور گرین بیلٹ کو بچائیں تاکہ کسانوں اور زمینداروں کومشکلات ونقصانات سے بچایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :