ف*این اے 73 سے نوشین افتخار کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 9 اگست تک ملتوی

جمعہ 5 جولائی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے سیالکوٹ کے این اے 73 سے لیگی رہنما نوشین افتخار کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہونے تک سماعت نہیں کی جاسکتی ہے، علی اسجد ملہی نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برعکس نوشین افتخار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔