
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سے عمران خان کے کیسز سے الگ ہونےکا مطالبہ
ججز انصاف نہیں دے پا رہے، ججز پر جو دباؤ ڈال رہے ہیں اُن کا نام بتاؤ ہم آپ کے ساتھ مل کر انصاف لیں گے، یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا جلسے سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 5 جولائی 2024
20:30

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک میں سب سے آگے ہوں گا، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیں گے۔
اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دی تو ان کو خیبرپختونخواہ میں نہیں رہنے دیں گے، پنجاب سے بھی عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک شروع کریں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے عمران خان کے کیسوں سے الگ ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ججز انصاف نہیں دے پا رہے، جو دباو دے رہے ہیں اُن کا نام بتاو ہم آپ کیساتھ ملکر انصاف لیں گے۔ یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں، عمران خان ایک بار کہہ دے آجاؤ تاکہ ہمارے دل کے ارمان پورے ہو جائیں۔ اس موقع پر اعظم خان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ جب تم سانپ پالو گے تو نتیجہ وہی ہوگا جو باجوڑ میں ہو رہا ہے، گلگت اور بلوچستان میں ہو رہا ہے، اسی وجہ سے عمران خان نے کہا تھا کہ آپریشن، Absolutely not۔ اعظم خان سواتی نے کہا کہ چند جرنیلوں نے مجھے 2024 کا الیکشن نہیں لڑنے دیا لیکن اس کے باوجود مانسہرہ کی عوام نے ملک کے سب سے بڑے چور نواز شریف کو بدترین شکست دی۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.